(محمد احمد ساجد سے)دیپالپورمیں قاید اعظم چوک کے قریب رہائشی محمد یٰسین کے اہل خانہ کے نو افراد جن میں چار بچے اور دو خواتین بھی شام ہیں اچانک یکے بعد دیگرے تمام افراد گھر کے صحن میں بےہوش ہو گیے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹی آیچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ متاثرہ افراد کے معدے صاف کر رہی ہے بتایا جا رہا ہے کہ تمام افراد نے کھانے کے بعد لسی پی تھی جو زہریلی تھی متاثرین میں محمد یٰسین، احمد رضا، نوسالہ ثمرہ، 6سالہ صائمہ، 20سالہ فاطمہ، 14سالہ علی رضا اور دیگر شامل ہیں.ہسپتال ذرائع کے مطابق تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے.
