دیپالپور،سابق ایس ایچ او سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو سزا سنا دی،سات سال قبل پولیس مقابلے میں صابرعرف صابری کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈسیشن جج دیپالپور کی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے کیس کا فیصلہ سنا دیا.

سابق ایس ایچ او نواب ڈوگر، اے ایس آئی الطاف، کانسٹیبل مقصود اور ڈرائیور محمد علی کو عمر قید کی سزاسنادی جس کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکاروں نے 2015 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص کو مار دیا تھا ۔ہلاک ہونیوالے صابر عرف صابری کے ورثا نے مقامی عدالت میں استغاثہ دائر تھا۔یاد رہے اس مشہور کیس کی پیروی معروف ایڈووکیٹ چوہدری زاہد اقبال کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button