سید گلزار سبطین شاہ جو کہ چند روز قبل اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے ان کی جگہ ان کے بڑے بھائی سید گلزار حسنین شاہ نے لے لی ہے جن کو مصطفی آباد میں سادات برادری سمیت متعدد یونین کونسل چیئرمینوں سینکڑوں نمبرداران اور حلقہ کے ووٹرز و سپورٹرز کی موجودگی میں متفقہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیاگیا۔ یاد رہے سید گلزار سبطین شاہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اور ٹکٹ ہولڈر تھے اور اس سے قبل ایم این اے بھی رہ چکے ہیں ۔اپنے پہلے خطاب میں سید گلزار حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں اپنے بھائی جیسا پیار آپ کو نہیں دے سکوں گا لیکن میں آپ کو سید گلزار سبطین شاہ کے نقشے قدم پر چل کر ثابت کروں گا کہ میں گلزار سبطین شاہ کا بھائی ہوں دوستوں کو یقین دلایا کہ سرکاری دفاتر میں ان کے کام کیلئے میں بھرپور طریقے سے کوشش کروں گا دوستوں کی ہر مشکل گھڑی اور خوشی کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہوںگا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دن سے انشااللہ دوستوں کے پاس جا کر اپنے بھائی سید گلزار سبطین شاہ کی ناگہانی وفات پر ان سے ہمدردی کرنے کے لئے آنے والے دوستوں کا شکریہ ان کی دہلیز پر جا کر ادا کروں گا۔
