دیپالپور،معاشرتی رویوں میں تبدیلی انسانی اخوت وہمدردی ،تحمل مزاجی اور یکجہتی سے ہی ممکن ہے تحمل وبردباری اور برداشت کا فقدان معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے مساجد مدارس کا معاشرتی امن اور بھائی چارے کیلئے کردار مفید اور انتہائی اھم ہے معاشرے سے بدامنی و جہالت کے خاتمے اور برداشت کیلئے مشترکہ حکمت عملی سے رہنمائی لی جا سکتی ہے ساہیوال واقعے پر شفاف تحقیقات مضبوط پاکستان کیلئے اہم ہیں بے گناہ انسانوں کے قتل عام سے معاشرے میں انار کی پھیلتی ہے ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ پرامن معاشرے کیلئے برداشت کے فقدان کا خاتمہ اورتحمل مزاجی پیدا کرنا ہوگی دہشت گردی،انتہا پسندی کیخلاف جاری جنگ کی کامیابی سے ملکی امن بحال اور استحکام مضبوط ھوا کسی بھی طرح کی جارحیت اور مسلح جدوجہد ریاست دشمنوں کو مضبوط کرتی ہے پاکستان کا آئین ہر شہری کو تحفظ فراہم کرتا ہے عالمی سطح پر پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں پاکستانی قوم کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے دہشتگردی وقتل وغارت گری اور بچوں کو یتیم کرنے والوں کو روکنا ہوگا سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا ھوگا ا س موقع پرصوبائی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ،مرکزی وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
