pml youth wing depalpur 511

دیپالپور،سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام شمعیں روشن کرنے کی تقریب

دیپالپور،سانحہ پشاور کے شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی گئی،پاکستان مسلم لیگ ن،یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف رہنماؤں کی شرکت و دیگر رہنماؤں کی شرکت تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے طلباء و طالبات کی یاد میں ایم این اے راؤمحمداجمل خان کی ہدائت پر جناح پارک دیپالپور میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف ضلع اوکاڑہ پیرنوید اویسی،سعید احمدخدری بھٹہ،عالم خان،شیخ عبدالرؤف شہزاد،میاں شریف طفرجوئیہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف ضلع اوکاڑہ پیرنوید اویسی نے کہا کہ سانحہ پشاور اور سقوط ڈھاکہ ہماری ملکی تاریخ کے سیاہ دن ہیں ہم ان ایام میں شہید ہونے والوں کو ہرگز نہیں بھولیں گے.اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں