sabzai mandi depalpur daketi 591

دیپالپور،سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کی واردات، شہری ڈیڑھ لاکھ سے محروم

دیپالپور،سبزی منڈی کے قیب ڈکیتی کی واردات، شہری ڈیڑھ لاکھ سے محروم،شیرگڑھ کا محمدصدیق بائی پاس پر دوموٹرسائیکل سواروں سے لٹ گیا تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ کا رہائشی محمد صدیق ولد محمدشریف گھر جارہاتھا کہ سبزی منڈی دیپالپور بائی پاس پر دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسے روک کر اس کے پاس موجود رقم حوالے کرنے کا حکم دیا مگر محمدصدیق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محمدصدیق کو زخمی کردیا اور اس سے رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔محمدصدیق کے مطابق اس کے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے تھے جو ڈاکو چھین لے گئے ہیں ریسکیو1122کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر زخمی محمد صدیق کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دیپالپور منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں