دیپالپور،سرشام دو خواتین کیساتھ ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو13تولہ سوناونقدی چھین کر فرار
دیپال پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے واقعہ کے مطابق ضیاء الدین کالونی دیپال پور کی رہائشی 2 بہنیں نسرین اور خالدہ بازار سے شاپنگ کرنے بعد اپنے گھر واپس آرہی تھیں کہ جب اشرف نقشہ نویس کے گھر کے پاس پنہچی تو ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے ان پر اسلحہ تان لیا اور 3 طلائی چین، 4 عدد کنگن، 4 انگوٹھیاں، نیکلس، طلائی زیورات 13تولے اور ہینڈ بیگ جسمیں نقدی مبلغ 56 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ فیصل بنک تھے اسلحہ کے زور پر زبردستی چھین کر فرار ہوگئے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے وقوعہ کی ویڈیو حاصل کر لی گئی وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ سٹی دیپال پور موقع پر پہنچ گئی کارروائی کے لئے جاوید احمد اسلم کی مدعیت میں درخواست بھی ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپال پور کو گزار دی گئی ہے متاثرہ خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او اوکاڑہ، سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو ٹریس کر کے ہم سے لوٹا گیا زیور اور نقدی برآمد کروائی جائے.