دیپالپور،سعودی عرب میں لاپتہ ہونیوالے نورمحمد کا کوئی پتہ نہ چل سکا
زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی نور محمد سعودی عرب میں لاپتہ ہوگیا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔اسی سالہ نور محمد گیارہ اگست کو پی آئی اے کے ذریعے حج پر روانہ ہوا اور اس کی بیس ستمبر کو واپسی تھی مگر وہ نہیں آیا۔نورمحمد کیساتھ حج پر جانے والے دیپالپور کے ایک ساتھی عبداللہ شبیر نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ باباجی کی عمر اگرچہ زیادہ تھی مگر وہ جسمانی طور پر فٹ تھے اور کوئی بیماری بھی نہ تھی ہم نے ایک ساتھ حج کیا لیکن حج کے دوسرے روز وہ کہیں غائب ہوگئے ۔جس پر ہم نے انہیں بہت تلاش کیا مکہ کے پولیس سٹیشنوں میں اطلاع دی اور مردہ خانوں میں بھی تلاش کیا لیکن باباجی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔نورمحمد کے ورثاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی ہدایات دے اور نورمحمدکو جلد از جلد تلاش کرکے واپس بھجوانے کا انتظام کرے۔