مرکزتوحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ میں مرکزی قائدجمعیت علمائے برطانیہ مولانا محمداکرم اوکاڑوی نے معراج مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معجزہ نشان نبوت و رسالت اور روح کائنات ہے صبح قیامت تک چلنے والی نبوت ورسالت محمدرسول اللہ کی ہے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا انسانیت کے قاتل کےعلاوہ کوئی مذہب نہیں ہوتا سفرمعراج میں پیش آنے والا ہرواقعہ نبی اکرم ﷺکی افضلیت کی دلیل ہے نور نبوت نا ہونے کی وجہ سے عقلمند لوگ بھی جنت وجہنم کے منکر ہیں نبی اکرم کا ہر معجزہ پہلے نبیوں کے احترام اور عظمت کے باوجود اپنی مثال آپ ہے نبی مکرم کے ہاتھوں کی انگلیوں سے نکلنے والا پانی جنت کے حوض کوثر سے بھی زیادہ پاکیزہ اور مقام والا ہے مسجد کا منبر پیغمبر کی وراثت اور منبر پر بیٹھنے والا نبی کا وارث ہے منبر سے ہدایت اس وقت پھیلے گی جب جو چاہے نہیں بلکہ جس کی رب اور رسول نے اجازت دی وہ بولے،جسے قرآن اور حدیث کہتے ہیں سارا قرآن نبی اکرم ﷺکے اخلاق ،کردار اور تعریف کانام ہے سفر معراج رات کے اندھیرے میں ہوا تصدیق حضرت ابوبکرؓ نے کی جس پر رب کائنات کے طرف سے صدیق اکبر کا لقب ملاواقعہ معراج نبی رحمتﷺ کے معجزات میں سے عظیم معجزہ ہے اس موقع پر خطیب ومہتمم مرکزتوحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانامحمدحسان صدیقی نے بھی الحاج حافظ محمدشعبان صدیقی کی زیرصدارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام میں علماء حق ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے پاکستان اسلام اور قرآن کا گہوارا ہے مدارس عربیہ قرآن وحدیث کی اشاعت کے مراکز ہیں انسانیت خدا کی عبادت اورکائنات انسان کی خدمت کیلئے بنے ہیں اس موقع پرمیاں محمد اسلم ڈولہ ،حاجی مقصود کھوکھر،صاحبزادہ محمدسلمان صدیقی،حاجی عطاء الرحمن لکھوی،قاری محمدریاض ،قاری محمدساجد،چوہدری عبدالباسط سمیت عوام کی کثیرتعدادموجودتھی۔
