دیپالپورتھانہ صدر کی پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے چار فراڈیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم مفرور ہے پولیس ترجمان نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک پورا گروہ ہے جو معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ میں ملازمت کرتے ہیں مگر جس کا کھاتے ہیں اسی گھر میں ڈاکہ بھی ڈالتے ہیں انہوں نے بتایا کہ غلام محی الدین جو کہ کمپنی کاساہیوال ڈویژن کاسپروائزر ہے جبکہ یٰسین،الطاف،امجداورتنویر اس کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ ہیں ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ اپنے ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرتے اور پھر خود ہی ہولیس ایف آئی آر کے فارمیٹ کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے اپنی کمپنی کے اعلیٰ افسران کو بھیج دیتے لیکن آخر کار آج ان کی اس جعل سازی بارے حقائق سامنے آگئے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر قلب سجاد اعوان نے ایکشن لیتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم امجد تاحال مفرور ہے.
