دیپالپور،سپیئرپارٹس کی شاپ پر چوری کی بڑی واردات

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

دیپالپور،سپیئرپارٹس کی شاپ پر چوری کی بڑی واردات،شہری پندرہ لاکھ روپے سے محروم،ڈی پی او سے انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں پاکپتن روڈ پر واقع خان سپیئرپارٹس پر چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی ہے۔جس میں ایک چور دکان کی چھت میں نقب لگا کر اندرداخل ہوا اور نہائت آسانی سے پندرہ لاکھ روپے چرا کر فرار ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بہت ماہرانہ انداز میں واردات کررہا ہے اس نے نہ صرف گلوز پہن رکھے ہیں بلکہ اس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی طرف بھی نہیں دیکھا اور خاموشی سے اپنا کام کرتا رہا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔دکان مالک نے ڈی پی او اوکاڑہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھئے اس رپورٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button