دیپالپور،سپیرئیر کالج کے زیرِ اہتمام سائنس اینڈ آرٹس نمائش منعقد 180

دیپالپور،سپیرئیر کالج کے زیرِ اہتمام سائنس اینڈ آرٹس نمائش منعقد

سپیرئیر کالج دیپالپور کے زیراہتمام سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا اہتمام دیکھ کر دل کو بہت خوشی ہوئی ۔ طلباء و طالبات کی جانب سے ہاتھ سے بنے مختلف ماڈلز انتہائی متاثرکن تھے جس وقت میں یہ ماڈلز دیکھ رہا تھا مجھے یہ خوشگوار گمان بھی ہو رہا تھا کہ انشااللہ یہی شاہین بچے کل کو ستاروں پر کمند ڈالیں گے،اپنے ملک کیلئے بہترین ایجادات کا باعث بنیں گے،یقیناََ ایسی سرگرمیاں طلباء و طالبات کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور کچھ کر دکھانے کے جذبے کو مہمیز دیتی ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپیرئیر کالج دیپالپور میاں محمد نوید اور ایچ آر مینجرپروفیسر محمد نعیم اشرف ،پرنسپل پروفیسر اختر عباس اور وائس پرنسپل پرفیسر ڈاکٹر رانا طارق محمود کی مینجمنٹ اور بہترین کاوش کو خراج تحسین پیش نہ کرنا زیادتی ہوگی۔

جبکہ معروف سکالرپروفیسرڈاکٹر امجد وحید ڈولہ، میاں محمد مظہر ڈائریکٹر سپیرئیر کالج پتوکی، صدردیپالپور بار اکرم ٹیپوایڈووکیٹ,امیدوار صدر بار میاں منظور ریحان ایڈووکیٹ،سابق صدر بارسیدالطاف حسین شاہ ایڈووکیٹ،برانچ مینجر حبیب میٹروسیف اللہ،برانچ مینجرالائیڈ بنک مینجر نوید احمد بھٹی، معروف سماجی شخصیت شہزاد ڈولہ ،ڈاکٹر فخر اسلام ڈولہ اورچیئرمین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو سمیت علمی و ادبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نمائش کو خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں