سپیرئیر یونیورسٹی کے ایکٹوسٹیزن شپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے طلباء نے گروپ لیڈر شہادت علی کی سربراہی میں دیپالپور کے نواحی گاؤں چہان شاماں کے پرائمری سکول کادورہ کیا گیا اورسکول کے 130بچوں کوکتابوں،سٹیشنری کا سامان،واٹرکولر اور فرسٹ ایڈ باکس کا تحفہ دیا گیا۔شہادت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تعلیم کی افادیت اور مغریب بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا ہے ۔اس موقع پر راؤفہداجمل خان،حاجی مخدوم علی خان،ماسٹرمنور علی ارائیں،چیئرمین یونین کونسل غلام فرید سیال،ہیڈماسٹرقمرزمان بودلہ ،میاں جاوید اختر اور اتحاد پریس کلب کے وفد سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.
