superiour college sports festival 594

دیپالپور،سپیریئر کالج کا تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول اختتام پزیرہوگیا

سپیریئر کالج دیپالپور میں تین روز سے جاری سالانہ سپورٹس فیسٹول اختتام پزیر ہوگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری ،پرنسپل محمدعبداللہ اور صدراتحاد پریس کلب حافظ جمشید اشرف تھے ۔تین روز جاری رہنے والے اس سپورٹس فیسٹول میں طلباء و طالبات نے کرکٹ،فٹ بال،رسہ کشی ،دوڑ اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا ۔علاوہ ازیں بچوں نے خوبصورت ملے نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔اختتامی تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری نے سپورٹس مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں اور اس طرح کے تفریحی فیسٹول کا انعقاد تواتر سے ہوتے رہنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں