depalpur politics breaking news 875

دیپالپور،سیدزاہدشاہ گیلانی الیکشن میں کس کو سپورٹ کریں گے بڑا فیصلہ ہوگیا

آج کا دن دیپالپور میں سیاسی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل رہا ہے.آج شام کو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سیدزاہد شاہ گیلانی نے نوازشریف کے ساتھ طویل رفاقت ختم کی تو اس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ اب وہ کس پارٹی کو سپورٹ کریں گے تو اس کا بھی اب فیصلہ ہوگیا ہے.پریس کانفرنس کے بعد سید گلزار سبطین اور رانا طارق ارشاد دونوں ڈیرہ چن پیر پر پہنچ گئے اور گیلانی برادری نے طویل مشاورت کے بعد سید گلزار سبطین اور رانا طارق ارشاد کی مکمل حمائت کا اعلان کردیاہے.اس موقع پر سیدگلزار سبطین اور رانا طارق ارشاد خان نے گیلانی فیملی کا بہت شکریہ ادا کیا اور دیپالپور میں ان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.ان کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان کی سپورٹ کے بعد انشااللہ پی ٹی ائی کی یہاں کامیابی یقینی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں