دیپالپور،سابق صدربار و معروف سیاسی شخصیت میاں بلال عمر بودلہ کی جانب سے نومنتخب ضلع صدر پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ سید عباس رضا رضوی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمدخان وٹو،سابق ایم این اے سیدگلزار سبطین ،تحصیل دیپالپورصدر پی ٹی آئی علی حیدروٹو،صدربار سیدالطاف حسین شاہ سابق صدربار میان شجاع حیدر ایڈووکیٹ اورشوکت علی نوناری ایڈووکیٹ سمیت شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور احمدخان وٹو نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کی حیثیت سے وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں عمران خان نے مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر عوامی امنگوں کی درست ترجمانی کی ہے ان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔ سیدعباس رضا رضوی نے اس موقع پر میاں بلال عمر بودلہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ ہرپارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم میں ان اختلافات کے خاتمے اور پارٹی کی بہتری کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ۔ میاں بلال عمر بودلہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت بارے اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔
