معروف کاروباری شخصیت ملک قاسم علی جانی نے پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کردیاانہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز نیوانٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کے وسیع حال میں سیدگلزارسبطین شاہ اور چوہدری طارق ارشاد کی موجودگی میں کیا لیکن اس اعلان سے قبل انہوں نے دونوں امیدواروں کے سامنے دس شرائط رکھیں کہ وہ کامیاب ہوکر دیپالپور اوکاڑہ روڈ کو ون وے،تحصیل دیپالپور کو ضلع،ہسپتال کی اپ گریڈیشن،شہر میں خوبصورت منی سٹیڈیم کی تعمیر،سیروتفریح کیلئے پارک،کسانوں کے استحصال کو روکنے کیلئے اقدامات،ہریونین کونسل کو یکساں فنڈز کی فراہمی،قانون کی عملداری و فراہمی انصاف،سکولوں میں مفت و بہترین تعلیم اور حلقہ میں نئے کالجز و یونیورسٹیز کے قیام کو یقینی بنائیں گے.جس پر دونوں امیدواروں نے سینکڑوں افراد کے سامنے یہ وعدہ کیا کہ وہ مفاد عامہ پر مبنی ان جائز مطالبات کی تکمیل کریں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے.اس موقع پر صدرانٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی ملک قاسم علی نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی دیگر امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا اور ہم نے ان کیساتھ یہ مطالبات رکھے مگر وہ ہم کو مطمئن نہ کرسکے مگر امید ہے کہ سیدگلزارسبطین شاہ اور چوہدری طارق ارشاد خان کامیاب ہوکر ہمارے شہر اور ملک کیلئے بہتر خدمات سرانجام دیں گے.
