دیپالپور،سیدگلزارسبطین شاہ ترجمان پنجاب حکومت اینڈممبرمیڈیا سٹریٹجی مقرر،دیپالپور پہنچنے پر انصاف سوشل میڈیا ٹیم نے والہانہ استقبال کیا تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور رہنما پاکستان تحریک انصاف سیدگلزارسبطین شاہ کو پنجاب حکومت کا ترجمان اینڈ ممبر میڈیا سٹریٹجی مقرر کردیا گیا ہے ۔ یہ ذمہ داری ملنے کے بعد جب سیدگلزار سبطین دیپالپور پہنچے تو انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین ملک جاسم تقی،یٰسین ترابی اور مقامی رہنماؤں حاجی عثمان چشتی،ملک خالدحسین نمبردار،ملک فضل حق،حاجی اکرام ا الحق،میاں غلام نبی ڈولہ،ملک حسیب سلطان اور ملک احسن چشتی سمیت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔اس کے بعد سید گلزار سبطین شاہ شوکت ہسپتال گورنمنٹ کالونی بھی گئے جہاں ڈاکترشکیل طاہر اور چوہدری اشعث نے ان کو ویلکم کیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔اس موقع پر سیدگلزار سبطین نے اس اہم ذمہ داری کے تفویض کرنے پرحکومت کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔
