دیپالپور،سیلز آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے کیڈرختم کرنے کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے دفاترکی تالہ بندی کی اس موقع پر ایریا منیجر میاں مسعود فرید بھٹہ نےاوکاڑہ ڈائری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مارکیٹنگ ہیڈ اظہر حسین نے مذکورہ ادارے سے سیلز آفیسرز کا کیڈر ختم کر کے دولاکھ افراد کو بے روزگار کرنے کی سازش کی ہے جسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیلز آفیسر کیڈر کو دوبارہ بحال کرنے کے آرڈر نہیں آ جاتے تب تک ہڑتال جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ دو لاکھ بے روزگار افراد اور ان کے خاندانوں کا معاشی قتل ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیلز آفیسر کے کیڈر کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اربوں روپے سالانہ منافع دینے والے ادارے کو پرائیویٹائزیشن کرنے کی سازش کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی لائے.احتجاج میں سیلز آفیسر،سیلز میجرزاورنمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
