دیپالپور،سینئر قانون دان غلام مرتضٰی چشتی کے گھرسے چورلاکھوں کا سامان لے اڑے
دیپالپورمیں تھانہ سٹی کے چند قدم کے فاصلہ پر نوبہار کالونی میں تالا توڑ گروپ نے معروف قانون دان سابق سیکرٹری بار دیپالپور غلام مرتضیٰ چشتی ایڈووکیٹ کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور داخل ہوئے گھریلو سامان کی تلاشی کے بعد لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، لیب ٹاپ، ہزاروں روپے نقدی اور لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان چوری کر کے فرار ہو گیے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں.دوسری جانب اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے سیکرٹری دیپالپور بارایسوسی ایشن چوہدری محمدارشد اقبال چنڈور نے سینئرقانون دان غلام مرتضٰی چشتی کے گھر چوری کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ تالہ توڑ گروپ کے خلاف فوری ایکشن لے کر ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے.