a man killed in road accident on kher pur depalpur 749

دیپالپور،سینئر مقامی صحافی کے بہنوئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

آج شام مقامی سینئر صحافی اللہ نواز وٹو کے بہنوئی ملک عمیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ملک عمیر اعوان آج پاکپتن سے واپس آرہے تھے کہ اپنے گھر ایکسچینج روڈ دیپالپور سے چند کلومیٹر کے فاصلے پرخیرپور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے اوریہ خوفناک حادثہ ملک عمیر کیلئے جان لیوا ثابت ہوا ۔ملک عمیر ملک اویس کے چھوٹے بھائی اور معروف شخصیت میاں ارشاد وٹو کے داماد تھے۔ملک عمیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک سالہ ایک بیٹا تھا۔ملک عمیر کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دس بجے دربار سخی سیدن سائیں میں ادا کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں