دیپالپور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کی ڈولہ پختہ آمد، پروفیسر جاوید قیوم ڈولہ اور پروفیسرڈاکٹر امجد وحید ڈولہ سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے دیپالپور کے نواحی علاقے ڈولہ پختہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دیپالپور کی معروف علمی شخصیت پروفیسر جاوید قیوم ڈولہ اورمعروف سکالر پروفیسرڈاکٹر امجد وحید ڈولہ کیساتھ خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلی مودودی اور تبلیغی جماعت کے بانی مولانا محمد الیاس کے تعلقات اور روابط پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری، امیر ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابررشید، مرکزی صدر کسان بورڈ شوکت علی چدھڑ اور شیخ فاروق سمیت جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
