depalpur,qasim ali columnist recieved award from pfuc 454

دیپالپور،سی ای او اوکاڑہ ڈائری قاسم علی کو بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازاگیا

معروف کالم نگار و فیچر رائٹراور سی ای او اوکاڑہ ڈائری ڈاٹ کام قاسم علی کو ان کی فن تحریر میں بہترین خدمات کے پیش نظر ایوارڈ سے نوازا گیا یادرہے قاسم علی کو اس سے قبل 2015ء میں بھی بہترین کالم نگار کا ایوارڈ ملاتھا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاسم علی کا کہنا تھا کہ جس انسان میں کوئی بھی صلاحیت ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور اس کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اس صلاحیت کو معاشرے میں بہتری کیلئے صرف کیا جائے۔انہوں نے اسلام آباد میں خوبصورت تقریب سجانے پر عمرعبدالرحمان جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی اورایورڈ کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنے پرچیئرمین فرخ شہباز وڑائچ،صدرراجہ وحیدچوہان،جنرل سیکرٹری رضوان اللہ خان اورپی ایف یو سی کی دیگر ٹیم کا شکریہ بھی اداکیا ۔علاوہ ازیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ وہ مستقبل میں بھی معاشرتی مسائل کواجاگرکرنے اور عوام میں بیداری شعور کیلئے ہرممکن حدتک کوشاں رہیں گے۔

qasim ali recieved best columnist award from mujeeb ul rehman shami
Qasim ali recieved best columnist award from mujeeb ul rehman shami

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں