dpo okara crime news 521

دیپالپور،شادی کے تیسرے روزبیوی کا خاوند کے خلاف انتہائی خوفناک اقدام

دیپالپور،نئی نویلی دولہن کی جانب سے اپنے خاوند کو دودھ میں زہر ملا کر پلانے کی کوشش پولیس نے دولہن اس کے مبینہ عاشق اور رشتہ کروانے والے شخص سمیت چار افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گلشن مدینہ کالونی دیپالپور کے رہائشی نعیم عابس کی شادی 14اپریل کو سکھ پور کی رہائشی حمیرا کے ساتھ ہوئی تھی جس کو بیاہ کر نعیم اپنے گھر لے آیا حمیرامبینہ طور پر اس رشتہ سے خوش نہ تھی اور اشتیاق نامی لڑکے سے شادی کی خواہش مند تھی گزشتہ رات حمیرا نے اپنے شوہر نعیم کو مارنے کی پلاننگ کرتے ہوئے اس کو دودھ کا ایک گلاس دیا جس میں اس نے زہر ملایا ہوا تھا نعیم دودھ پینے لگا تو اس کو دودھ کے گلاس سے خوشبو محسوس ہونے پر شک گزرا تو اس نے دودھ نہ پیا اس کو چیک کیا تو اس میں زہر ملا ہوا تھا جس پر نعیم نے مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے تفتیش کی تو حمیرا نے سب کچھ اگل دیا کہ اس نے اشتیاق سے شادی کرنے کی خاطر اپنے خاوند نعیم کو ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کیا ہے پولیس نے نعیم کے والد کی درخواست پر حمیرا اس کے مبینہ عاشق اشتیاق ساتھی خاتون منظوراں بی بی اور رشتہ کروانے والے لیاقت علی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور ملک طارق جاوید اعوان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں