دیپالپور،شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
دیپالپور کی ضیالدین کالونی گلی نمبر 3میں شارٹ سرکٹ کے باعث پروفیسر ساجد کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں موجود ہر چیز کو خاکستر کردیا فائربریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان ضرور جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے یادرہے اسی گھر میں اس سے قبل بھی دومرتنہ آگ لگ چکی ہے۔