depalpur,okara,toofan,barish ,aag 832

دیپالپور،شدیدطوفانی بارش،فصلیں تباہ،آٹھ مقامات پرآگ بھڑک اٹھی

پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی شدید طوفانی بارشوں کے باعث بہت نقصان رپورٹ ہوا ہے جن میں سب سے بڑا نقصان گندم کی تیار فصلوں کا ہے یاد رہے آج کل گندم کی فصل بالکل تیار ہے اور عین ایسے وقت میں بارشوں اور طوفان نے کاشتکاروں اور عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے.دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق اس طوفان کے باعث ضلع اوکاڑہ میں آٹھ مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جن میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں آگ لگنے والے مقامات میں پپلی پہاڑ کا جنگل بھی شامل ہے جس کا شمار پاکستان کے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے اس آگ کو بجھانے کیلئے جانیوالی فائربریگیڈ کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا.ڈولووال اور نورشاہ میں طوفان جھونپڑیاں اڑا لے گیا.تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے البتہ مالی نقصان بہت ہوا ہے.علمائے کرام نے عوام کواستغفارکرنے کی تلقین کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں