pfuc bashing uno and oic 580

دیپالپور،قندوزاورشوپیاں میں ظلم وبربریت پردنیا کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے،پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس

دیپالپور،قندوزاور شوپیاں میں بربریت پر امت مسلمہ کی خاموشی شرمناک ہے،اقوام متحدہ،اوآئی سی اور عرب لیگ صہیونی لونڈیاں بن چکی ہیں،مغرب میں کتے کے مرنے پرشورمچانیوالی انسانی حقوق کی تنظیمیں اب کہاں ہیں،راجہ وحیدچوہان تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس نے افغانستان اور کشمیر میں درندگی کی شدید مذمت کی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس کے صدر راجہ وحیدچوہان ،جنرل سیکرٹری رضوان اللہ خان،سینئرنائب صدر اخترایوب خان ،نائب صدرپنجاب شاہدیوسف، سیکرٹری نشرواشاعت قاسم علی اورمیڈیا کوآرڈینیٹرشہزادروشن گیلانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام اور مسلمانوں کے خاتمے کیلئے تمام عالم کفر ایک ہوچکا ہے انسانی حقوق کے نام پر بننے والی اقوام متحدہ ہویا مسلمانوں کے تحفظ اور اتحاد کیلئے قائم اوآئی سی یا عرب لیگ سب صہیونی لونڈیوں کا کردار ادا کررہی ہیں ۔اگر مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنا ہے تو اس کیلئے عالمِ اسلام کو ایک ہونا پڑے گا ورنہ باطل قوتیں ایک ایک کرکے سب اسلامی ممالک میں ظلم و ستم کی ایسی ہی داستانیں دہرائی جائیں گی۔ پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھنے والاواحداسلامی ملک ہے مگر اس کی جانب سے بھی ان دلدوزواقعات پر خاموشی اختیار کی گئی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسے واقعات کسی مغربی ملک میں ہوتے تو اب تک نہ صرف نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں آسمان سرپہ اٹھاچکی ہوتیں بلکہ جمہوریت کے ”چیمپیئنز”کی جانب سے اس کاروائی کاذمہ دار مسلمانوں کو قراردیابھی جاچکاہوتامگر ڈیڑھ سو حفاظ کی شہادت پر ہرکسی کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی اور دوعملی کی وجہ سے ہی یہ دنیا جہنم بن چکی ہے اور ایسی ظالمانہ کاروائیوں سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں