دیپالپور،شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی
قومی اسمبلی میں قاید خزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف دیپالپور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنان نے راو محمد اجمل خان ایم این اے کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ریلی کیمپ آفس سے شروع ہو کر بصیر پور روڑ سے ہوتی ہوئی میزائل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو ہوئی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے حکومت مخالف سخت نعرے بازی کی اس سے قبل پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راو محمد اجمل خان ایم این اے نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخابات کے حوالے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری کے بعد اب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کرکے کارکنان کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے مگر اب کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے معیوب نہیں ہونگے کارکنان چٹان کی طرح ان مصائب کا سامنا کریں گے انشاءاللہ میاں شہباز شریف بھی سرخرو ہونگے.