481

دیپالپور،شہرمیں چوری و ڈکیتی وارداتوں پر قابوپایا جائے،حاجی محمد نوازقمررزاقی

دیپالپور،گزشتہ کچھ عرصہ سے شہر میں چوری،ڈکیتی و فراڈ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے دو ورز قبل معروف مذہبی شخصیت بزم غلامان مصطفی ﷺکے صدرحاجی محمدنواز قمر رزاقی کے بھائیوں کے گھر بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو لاکھوں روپے نقد اور مزید قیمتی سامان بھی لوٹ لے گئے ۔اس واردات پر اے ایس پی اور ڈی پی او نے فوری کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ شہر بھر کی سیاسی،مذہبی و سماجی شکسیات نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔حاجی محمدنواز قمر رزاقی نے کہا ہے کہ شہر کے حالات انتہائی دگرگوں ہیں اور عوام عدم تحفظ کا شکا ر ہیں پولیس کو چاہئے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائے اور گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں