دیپالپور،شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،عوام شدید پریشان،انتظامیہ مدہوش
شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،شہری پریشان،انتظامیہ مدہوش،باؤلے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار کے باعث بچوں اور بڑوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیااور کتوں کی تلفی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔ عوام نے ایک بار پھراسسٹنٹ کمشنر دیپال پور آصف حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کتوں کی تلفی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔۔