دیپالپور،شیخ عبدالرؤف شہزاد صدرپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ مقرر

دیپالپور،شیخ عبدالرؤف شہزاد صدرپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ مقرر،تقرری کا نوٹیفکیشن جاری پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،شیخ عبدالرؤف شہزاد تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ تین دہائیوں سے وابستہ دیرینہ کارکن شیخ عبدالرؤف شہزاد کو صدرپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ مقررکردیا گیا ہے ان کی تقرری کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

یاد رہے شیخ عبدالرؤف شہزاد اس سے قبل بطور سٹی صدر اور تحصیل جنرل سیکرٹری پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیے چکے ہیں۔انہوں نے اوکاڑہ ڈائری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن کیساتھ ہے ۔الحمدللہ مشکلات کو دیکھ کر کبھی مسلم لیگ ن اور اپنے قائدین سے پیٹھ نہیں پھیری بلکہ ہر امتحان میں اپنی مقامی قیادت راؤمحمداجمل خان اور راؤسعد اجمل خان کی قیادت میں میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی ہر آواز پر لبیک کہا اورچاہے پرویز مشرف کا دورِ آمریت ہویا ججوں کی بحالی کا مشن ہر جگہ اپنے ساتھویں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔

انشااللہ آئندہ بھی پارٹی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کروں گا انہوں نے پارٹی اور خصوصاََ ایم این اے راؤمحمداجمل خان اور ان کے فرزند راؤسعد اجمل خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشااللہ اپنے لیڈرزکے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پاکستان مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button