اوکاڑہ ڈائری رپورٹ
دیپالیور کے نواحی علاقے شیرگڑھ میں ملک بھر سے پیدل جماعتیں دربار عالیہ پہنچیں گی لاکھوں زائرین ایک ہی روز میں حاضری کا شرف حاصل کریں گے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے تقریبات 8روز جاری رہیں گی سالانہ عرس مبارک حضرت سیدابراہیم المعروف داؤد بندگی کرمانی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی 8 روزہ تقریبات 20 مارچ تک جاری رہیں گی، عرس مبارک کے پہلے روز ملک بھر سے کئی ماہ قبل سے پیدل چل کر آنیوالی زائرین/ عقیدت مندوں کی جماعتیں شیر گڑھ پہنچیں گی اور سجادہ نشین پیر سید حسین عباس شاہ کرمانی اجتماعی دعا کروائیں گے

8 ایام میں محفل نعت خوانی قرآن خوانی محفل سماع اور تبلیغ کی الگ الگ نشستیں منعقد ہونگی جبکہ ،جھولے،مینا بازار،چوڑی بازار، اور مٹھائی سمیت دیگر تفریح کاسامان بھی قابل توجہ ہوگا سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ جہانزیب حاکم نے بتایا کہ پولیس نے سیکورٹی کا منظم پلان مرتب کرلیا ہے آنے والے زائرین کو تین سیکورٹی لئیرز سے چیک ہونے کے بعد دربا شریف تک پہنچنا پڑے گا جہاں ہر چیکنگ پوائنٹ پر لیڈیز اور مردانہ پولیس موجود ہوگی باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس جوان شفٹ وائز اپنی ڈیوٹیاں دیں گے عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہوگا۔