دیپالپور، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ،چار افراد جاں بحق،دو زخمی،ریسکیو 1122نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقے صالحووال کے قریب ایک کار اور موٹرسائیکل کے مابین خوفناک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرابتدائی طبی امداد دے کر زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ،کار میں عیسرہ اور اس کے بھائی فراز کو ڈرائیور احمد علی کالج چھوڑنے جا رہا تھا کہ صالحووال کے قریب پہنچے تو ان کی تیز رفتار کار ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا کر بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں بہن بھائی اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے ،دوسری جانب موٹرسائیکل سوار منڈی احمدآباد کا عمران تھاجواپنی والدہ کو موٹرسائیکل پر پاسپورٹ بنوانے کیلئے اوکاڑہ لے جا رہا تھا مگر کار کے ٹکر کے باعث یہ دونوں ماں بیٹا بھی شدید زخمی ہوگئے اور عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔یوںایک لمحے کی تیز رفتاری کی غلطی چار انسانوں کی جان لے گئی۔