دیپالپور،صؤبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان دیپالپور میں نوجوان سیاسی رہنما میاں انس اسلم ڈولہ کی رہائشگاہ پر آئے بعد ازاں ریاض الجنۃ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بیدری سے لوٹا مگر اب ان کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اور وہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں.فیاض الحسن چوہان نے سابقہ حکمرانوں کو علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ قرار دیا.اس موقع پرالحاج محمدشعبان صدیقی،حافظ حسان آزاد اورمیاںمحمداسلم ڈولہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.
