دیپالپور،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مودی دونوں ملکوں کو جنگ کے دہانے پر لے گیا لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عمران خان کے مدبرانہ قیادت میں حکومت نے بھارت کو ایک سخت پیغام دیا کہ ہم اپنے وطن اور لوگوں کی حفاظت کریں گے لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے اس فیصلہ سے پاکستان کو سر بلندی ملی اور ہندوستان کو حزیمت اٹھانا پڑی ہر وہ شخص جو پاکستان کی بات کرنے والا ہے وہ ہمارے سروں کا تاج ہے اور جو پاکستان کے خلاف بات کرتا ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لوگ عمران خان پر یقین رکھتے ہیں اور انشاء اللہ تعالی پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان ہی کو قدرت نے منتخب کیا ہے دنیا میں اگر چار لیڈروں کے نام لئے جائیں تو عمران خان اس میں آتے ہیں طیب اردگان اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈرا کا نام لیا جا سکتا ہے ماضی میں لاہور سمیت شہروں کو کنکریٹ کا جنگل بنایا گیا پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کے ویژن میں اپنے شہروں ،قصبوں اور دیہات کو کلین اور گرین بنائے گی،علامہ اقبال کے خواب کو تعبیرقائد اعظم نے دی اور اب عمران خان کی شکل میں اللہ نے ہمیں ایک ایسا وزیر اعظم دیا ہے جو قائد اعظم کے نظریہ کو آگے لے کر جائے گا پاکستان کا اقوام عالم میں سر فخر سے بلند ہو گا اور ہمارے دشمن کو ہر میدان میں حزیمت اٹھانا پرے گی ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم اور ہفتہ صفائی کے اختتامی روز پپلی پہاڑ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں یونیورسٹی آف لاہور کے بانی ایم اے رؤف ،مسز فرزانہ رؤف ،یونیورسٹی آف لاہور کے طالبعلموں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چوہدری نیاز احمد ،اساتذہ طالبعلموں ،شہریوں ،عمائدین علاقہ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری طارق ارشاد ، خرم جہانگیر وٹو،صدر خواتین ونگ میڈم شازیہ احمد ،سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا ،پی ٹی آئی کے کارکنان عہد یدران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی.
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کلین اینڈ گرین مہم میں پورے پنجاب میں ضلع اوکاڑہ کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے اور تعلیمی سیکٹر میں بھی اول پوزیشن برقرار رکھنے پر انتظامیہ کی سربراہ ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے جو کرنے جا رہے ہیں ہمارا پیغام دنیا تک پہنچانا ہے اب وقت درخت لگانے کا ہے یہ بہترین تحفہ ہے جو ایک شخص آنے والی نسلوں کو دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ان کی ٹیم پر فخر ہے کہ ضلع اوکاڑہ جو کہ میراگھر ہے کو پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن دلوائی ہے انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور کے بانی ایم اے رؤ ف کی جانب سے ایک لاکھ پودے لگانے میں اشتراک پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور اوکاڑ ہ میں بچوں کو سکولوں میں واش روم بنانے کے لئے وسائل فراہم کرنے پر بھی ان کی تحسین کی ۔صمصام علی شاہ نے کہا کہ 23 مارچ کا دن جہاں پر پاکستانی کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے وہیں پر امریکہ کی اسٹیٹ اسمبلی نے 23 مارچ کے دن کو امریکہ کے مسلمانوں کے لئے منانے کا جو اعلان کیا ہے وہ بھی ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کے لئے ڈیم بنانا ہے ہمیں پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے لئے ہم نے اقدامات کرنے ہیں ہم مل جل کر اپنے پورے وطن کو سر سبز وشاداب بنانا ہے اور ہمیں جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنا دن رات ایک کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر سبز شاخ بھی قبر پر رکھو تو اس قبر والے کو سکون ہوگا ہمارا دین درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیتا ہے ہم نے وزیر اعظم کی عمران خان کی قیادت میں اپنے والدین اور اپنے بچوں کے نام پودے لگانا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف اور میٹھا پانی کس قد ر اہمیت کا حامل ہے عام لوگوں کو اس کا ادراک نہیں ہے یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ دو سمندرو ں کے کنارے پر بسے ہوئے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی میٹھا پانی ختم ہو رہا ہے ہم لوگوں کو میٹھا اور صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ضلع اوکاڑہ میں مزید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے تعاون سے کافی فلٹر یشن پلانٹ حاصل کئے جا رہے ہیں جو ضلع کے مختلف علاقوں میں لگائے جا رہے ہیں پاکستان کا ہر چوتھا شخص ہپاٹائٹس سی کا مریض ہے جبکہ اوکاڑہ کا ہر تیسرا آدمی اس موذی مرض کا سامنا کر رہا ہے آلودگیوں میں اضافہ کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی ہوئی گاڑیوں کے خلاف بھی اقدامات کرنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمیں عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر ملا ہے جو دیانتدار ہے ایمان دار ہے سادہ طبعیت ہے جرات اور ہمت والا ہے انشاء اللہ تعالی وہ وقت دور نہیں جب ہم عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل پر قابو پاتے ہوئے اپنے تمام مسائل حل کر لیں گے ۔سید صمصام علی شاہ نے کہا کہ آج ہمیں اپنے آپ سے عہد کرنا ہے کہ ہم نے ملک میں امن لانا ہے خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے مسلمان یا غیر مسلم پاکستانی ہر شخص نے صرف اور صرف پاکستان کی بات کرنی ہے ۔سید صمصام علی شاہ نے تقریب میں حصہ لینے والے سرکاری سکولوں اور ڈی پی ایس سکول اینڈ کالجز کے بچوں کو بہترین ملی نغمے ،ٹیبلوپیش کرنے پر شاباش دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں اب تک ساڑھے سات لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اور مستقبل قریب میں بھی اسی مہم کو جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصما م علی شاہ بخاری ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے پودے لگائے جائیں گے جن میں سے آج کی تقریب کے اختتام پر 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ہفتہ صفائی اور تعلیمی سیکٹر میں پورے پنجاب میں اول پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے جس کے لئے تمام ادارے باہمی اشتراک سے اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج چھٹی کے دن ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کا یہاں ہونا اور پودے لگانے کی اس تقریب میں شرکت کرنا اس بات کا غمازی ہے کہ ہم سب اس مہم کو اولین تقویت دے سکتے ہیں ہمارا مذہب ہمیں درس دیتا کہ صفائی نصف ایمان ہے ،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں ان احکامات پر عمل در آمد کرنا ہے ۔قبل ازیں پی ٹی آئی راہنماؤں ، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین علاقہ کی طرف سے سید صمصام علی شاہ بخاری کو روایتی پگڑی پہنائی گئی تقریب میں سکولوں کے طلباء طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری اور یونیورسٹی آف لاہور کے بانی ایم اے رؤف ،نسیم اچکزئی ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،نے پی ٹی آئی کے عہد یدران چوہدری طارق ارشاد ،صدر خواتین ونگ شازیہ احمد یونیورسٹی اور سکولوں کے طلباء طالبا ت کے ہمراہ 10 ہزار پودے لگائے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی شاہ بخاری نے ڈی پی ایس دیپالپور کی جانب سے درختوں کی اہمیت سے متعلق لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔
