Sufi jamal-u-din tonsvi urs news 705

دیپالپور،صوفی جمال الدین چشتی تونسوی مغل پٹھانؒ کاسالانہ عرس مبارک کل سے شروع ہوگا

دیپالپور،انجمن جمالِ چشتیہ سلیمانیہ تونسویہ عبداللہ ٹاؤن دیپال پور کے زیراہتمام سلسلہ چشتیہ کے روحانی پیشوا ابُو مختار حضرت خواجہ صوفی جمال الدین چشتی تونسوی مغل پٹھانؒ کاسالانہ عرس مبارک 19شعبان المعظم بمطابق6 مئی بروزاتوارکوبمقام خانقاہ دارالجمال آستانہء عالیہ چشتیہ،نظامیہ،سلیمانیہ،تونسویہ،جمالیہ عبداللہ ٹاؤن دیپال پور میں انتہائی عقیدت واحترام اورشریعت کی تمام تر پابندیوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے شایانِ شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ صاحبزادہ پیر خواجہ مختار احمد جما ل تونسوی،عرسِ مقدس کی پانچ نشستوں پر مشتمل تقریبات کا افتتاح مزارِاقدس کو غسل دے کریں گے۔بعد نمازِفجر،محفلِ درودِپاک وذکرونعت بسلسلہ گیارہویں شریف،بعدنمازِظہر غسل وچادر پوشی ،بعدنمازِعصرختم خواجگان ودرودِمستغاث شریف،جبکہ محفلِ نعت وذکراللہ ومحفلِ سماع بعد نمازِ عشاء ہوگی،جبکہ اسی موقع پر خصوصی تبرکات کی زیارت بھی کراوئی جائے گی۔عرس کے اس موقع پرتمام مکاتبِ فکر کے احبابِ گرامی خصوصی طور پر شرکت کریں گے،اور ملکِ پاکستان کی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں