رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
اکتوبر کا آغاز غمزدہ کر دینے والی خبر سے ہوا اور رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے سید گلزار سبطین شاہ انتقال کر گئے۔

سابق ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور ٹکٹ ہولڈرسید گلزار سطین شاہ انتقال کر گئے۔رات گئے اچانک انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ۔سید گلزار سبطین شاہ ایک مقبول سیاسی شخصیت تھے جن کے انتقال پر تمام مقامی سیاسی قائدین نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں مصطفی آباد میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔