depalpur mai chori ki wardat 459

دیپالپور،ضیالدین کالونی میں چوری کی واردات،چور لاکھوں کا قیمتی سامان اور طلائی زیورات لے اڑے

دیپالپورکے محلہ ضیاء الدین کالونی میں نجی کالج کے لیکچرار شہزادہ فہد فیملی کے ہمراہ بیرون شہر گئےہوئے تھے کہ گزشتہ شب نامعلوم چور انکے گھر کا تالہ توڑ کر گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود موٹر سائیکل، طلائی زیورات اور قیمتی گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور سرقہ شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں