دیپالپور،طاہریونائٹڈ کے ہاتھوں دیپالپورسلطان کی عبرتناک شکست کا احوال جانئے
رپورٹ:قاسم علی،عبدالرؤف طاہر…
پہلے روز کا آخری اورچوتھا میچ دیپالپور سلطان اور طاہریونائٹڈ کے مابین ہوا. جس وقت یہ میچ شروع ہورہاتھا اس وقت آسمان پر بادل پھر سے آنے لگ گئے اور مکان تھا کہ ایک بار پھر بارش آسکتی ہے لیکن آسمان سے بارش تو نہ آئی البتہ ناصر پٹھان اور فہد نے چھکوں کی بارش ضرور کردی.اس میچ میں دیپالپور سلطان نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو ڈاکٹرعمیر نے پہلی ہی گیند پرمیرومری کو چھکا لگایا لیکن اس کے بعد میرو نے اپنی ہی گیند پر ڈاکٹرعمیر کو چلتا کیا ان کے بعد خرم چکوال نے چھکا تو لگایا مگر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ دے کر پویلین واپس لوٹ گئے۔عامر جعفری نے آتے ہی حمزہ کی پہلی گیند کوباؤنڈری سے باہر اچھال دیااس کے بعد بھی انہوں نے اچھے سٹروکس کھیلے مگر جلد ہی وکٹ کیپر اور باؤلر کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد فرہاد ابدالی نے بہت اچھی بیٹنگ کی آخری اوور میں عمران بٹ نے زبردست فیلڈنگ کرتے ہوئے یقینی چھکے کو ڈائیو کرتے ہوئے روکا ۔مقررہ پانچ اوور کے اختتام پر دیپالپور سلطان نے58رنز بنائے۔جواب میں طاہریونائٹڈ کی طرف گزشتہ میچ میں ایگلز کی شکست میں اہم کردار ادا کرنیوالے ناصرپٹھان اوپنرآئے ان کا ساتھ میاں چنوں کے فہدمیاں تھے ۔پہلے ہی اوور میں ناصرپٹھان کا کیچ ڈراپ ہوا اس کے بعد ہی دیپالپور سلطان کی بدقسمتی کا آغاز ہوگیا کیوں کہ اس کے بعد ناصرپٹھان اور فہد نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹارگٹ ایک اوور پہلے ہی پورا کردیا۔