depalpur okara road one student killed 4 injured 655

دیپالپور،طلباء سے بھرا رکشہ حادثے سے دوچار،ایک جاں بحق ،چار شدید زخمی

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر سوبھارام پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوارچاربچے حسنین ولدشکور،فیضان ولدعمران، ریحان ولد مقصود اور عژمان ولد شکیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے جبکہ ابوبکر نامی ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اپنی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا ۔یاد رہے دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی حادثات میں بہت حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کی ایک وجہ ٹریکٹر پر انتہائی تیز آواز میں چلنے والا میوزک بھی ہے جو ڈرائیور کو اردگرد سے بے خبر کردیتا ہے.جب ڈرائیورز کی اس جانب توجہ دلائی جاتی ہے تو جواب ملتا ہے اگر میوزک نہ ہوتو انہیں نیند آنے لگتی ہے جبکہ خود اس میوزک کی وجہ سے کئی لوگ ابدی نیند سوچکے ہیں.انتظامیہ کو اس جانب بھی روجہ دینی چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں