اوکاڑہ ڈائری رپورٹ
طوفانی بارش ،مسجد کی چھت اور آسمانی بجلی گرنے سے دو جاں بحق ،سات زخمی،واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران پیش آیا،ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا دیپالپور اور اس کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں کے باعث دیپالپور کے نواحی گاؤں پھلرون کمبوہ میں جامعہ مسجد کی چھت گرنے سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمدآصف ولد انور جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب رینالہ خورد میں آسمانی بجلی گرنے سے نزیر نامی شخص جاں بحق ہو گیا جو اپنے کھیت میں چارہ کاٹ رہا تھا