اوکاڑہ پولیس نے کرائم کنٹرول پلان کے تحت عارضی قیام گاہوں کے مکینوں ، کرایہ دار اور مکان مالکان کے خلاف دورانِ چیکنگ بستی عبداللہ دیپالپور میں مالک مکان ذولفقار ولد محمد اصغر اور کرایہ دار ریاض احمد ولد احمد دین، محلہ مبارک علی چندوڈ دیپالپور میں مالک مکان مائی حاجن اور کرایہ دار محمد ندیم ولد رحمت علی، بستی عبداللہ پور میں ہی مالک مکان محمد یٰسین اور کرایہ دار شوکت علی ، پولیس تھانہ دیپالپور نے بھومن شاہ میں ایک مالک مکان محمد امین اور کرایہ دار محمد سلیمان ، حویلی لکھا میں مالک مکان عطا ء محمد اور کرایہ دار نعیم احمد ، بصیر پور میں مالک مکان رانا محمد رفیق اور کرایہ دار منیر احمد، پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے دوران چیکنگ کوٹ شوکت سلطان میں مالک مکان محمد عرفان اور کرایہ دار علی احمد ، ایک دوسرے مالک مکان محمد احمد اور کرایہ دار محمد پرویز جبکہ حجرہ شاہ مقیم میں مالک مکان فیاض احمد اور کرایہ دار آصف علی کے خلاف عارضی قیام گاہ ایکٹ 2015ء کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں واضح رہے کہ حکومت نے کرایہ دار اور مکان و دوکان مالکان کو کرایہ پر دینے پر مقامی پولیس کو اطلاع دینا ضروری قرار دے رکھا ہے
