private schools ki fees wasooli 1,788

دیپالپور،عدالتی احکامات جوتے کی نوک پر،پرائیویٹ سکول چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے لگے

عدلیہ کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسیں وصول نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور اس کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی عدالتی احکامات کے تناظر میں تمام پرائیویٹ سکولوں کومراسلے میں کہا کہ وہ بچوں سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسیں ہرگزوصول نہ کریں مگر پرائیویٹ سکولوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور سکول میں بچوں سے فیسوں کی وصولیاں جاری ہیں ۔بچوں کے والدین نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ سب پرائیویٹ سکول فیسیں وصول نہیں کررہے تاہم بڑے پرائیویٹ ادارے عدالتی احکامات کی بالکل پرواہ نہیں کررہے ہیں حالاں کہ یہ کھلم کھلم توہین عدالت ہے ۔بچوں کے والدین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب سکول مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے سکول سیل کروائیں اور بھاری جرمانے کریں تاکہ آئندہ یہ لوگ قانون کی عملداری کو مذاق نہ بنا سکیں۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ پڑھے لکھے لوگ عدالتی احکامات اور قانون کی پرواہ نہیں کریں گے تو پھر دوسروں سے اس کی کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔کئی افراد نے یہ بھی کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے حریص سکول مالکان کو جیل میں بھیجا جانا چاہئے۔
depalpur private schools exposed

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.