196

دیپالپور،عرس سخی سیدن سائیں پر سیکیورٹی بڑھائی جائے

تحریر:قاسم علی

دیپالپور میں سخی سیدن سائیں عرس آج سے شروع ہوگیا ہے مگر انتہائی قابل غوروفکر بات یہ ہے کہ اس عرس میں ایک ایسا مکروہ گینگ بھی متحرک ہوگیا ہے جس میں شامل لوگ کبھی لوگوں کی جیبیں صاف کر جاتے ہیں تو کبھی خواتین کے کانوں سے بالیاں اور نوچ لیتے ہیں حلیمہ بی بی اور خورشید بی بی ان خطرناک گروہ کا پہلا شکار ہیں۔

دوسری بات اس سے بھی خطرناک ہے اور وہ یہ کہ ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس عرس پر ایسے واقعات ہر سال ہی ہوتے ہیں اور ان دنوں کئی خواتین زخمی ہو کر ہسپتال آتی ہیں۔یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ پیشہ ور گروہ نہ صرف ہر سال یہاں آتا ہے بلکہ وہ ہر عرس پر جاتا ہوگا اور کئی لوگ اس کے ہاتھوں لٹتے ہوں گے۔

یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے دربار انتظامیہ اور پولیس کو ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے ورنہ ایسے واقعات مزید بھی ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں