دیپالپور،عطائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت،چھ بچوں کا باپ جان کی بازی ہارگیا
محکمہ صحت کی جانب سے عطائیت کے خلاف آپریشنز کی خبریں تو بہت دیکھنے میں آتی ہیں مگر اس کے باوجود عطائیوں کی جانب سے عوام کا قتل عام جاری ہے اس سلسلے میں آج دیپالپورمیں عطائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت کے باعث چھ بچوں کا باپ جان کی بازی ہارگیا،جندراں کلاں کے محمدیٰسین کے جسم میں درد ہوئی تو نادرعلی نے ٹیکہ لگادیا تفصیلات کے مطابق دیپالپورکےنواحی گاؤں جندراں کلاں میں ایک مزدور محمدیٰسین کے جسم میں اچانک درد ہواتو اس کا بھائی نادر علی نامی ایک ڈاکٹر کے پاس لے گیا اور کہا کہ اسے درد کی کوئی گولی وغیرہ دے مگر نادرعلی نے اسے ٹیکہ لگادیا جس کے فوری بعد یٰسین کی حالت غیر ہوگئی اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگ گئی یہ حالت دیکھ کر نادرعلی موقع سے فرار ہوگیا جبکہ یٰسین کو ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ رستے میں جان کی بازی ہارگیا۔یادرہے محمدیٰسین چھ بچوں کا باپ تھا۔مرحوم کے بھائی آصف کی مدعیت میں ملزم نادرعلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔