دیپالپور،عطائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق

دیپالپور،عطائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق،سرجیکل سنٹر میں ایم بی بی ایس نہ ہونے سے خاتون کی جان گئی،ورثاء تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقے فرید کوٹ کی رہائشی خاتون شاہدہ کو ڈلیوری کے سلسلے میں دیپالپور کے پرائیویٹ کلینک میں لایا گیا جہاں پر موجودعطائی عملہ نے اسے داخل کرکے اس کو انجیکشن اور ڈرپس وغیرہ لگانا شروع کردیں اس سے شاہدہ کی حالت مزید بگڑگئی تو کلینک پر موجود عملہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لواحقین اسے سرکاری ہسپتال لے گئے مگر شاہدہ بچے سمیت رستے میں ہی دم توڑگئی ۔ورثاء نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیساتھ انصاف کیا جائے اور انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button