دیپالپور،علم و حکمت کا ایک اوردرخشندہ ستارہ غروب ہوگیا

دیپالپورمیں علم و حکمت کا ایک اور باب بند ہوگیااور معروف روحانی شخصیت و حکیم سید محبوب علی شاہ کے بیٹے محمدشاہ صائم جہان فانی سے کوچ کرگئے محمدشاہ صائم ایک انتہائی شریف النفس اور مخلوق خدا سے محبت رکھنے والی شخصیت تھے سادگی ان کی طبیعت میں کوٹ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔علاقہ کی نامور روحانی شخصیت و ماہرطب پیرسیدمحبوب شاہ کے فرزند تھے ۔آپ نے 1990ء میں غوثیہ طبیہ کالج کی بنیاد رکھی اور بعد ازاں غوثیہ ہومیوپیتھک کالج اور پھر دیپالپور کے پہلے لاء کالج کا آغاز کیا ان کے قائم کردہ اداروں سے ہزاروں طلبہ نے تعلیم حاصل کی ۔آپ نے سیاست میں بھی حصہ لیا لیکن اس شعبہ میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکے اور جلد ہی اس خارزار کو خیرباد کہہ دیا۔ تقریباََ بیس سال سے شوگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور گزشتہ تین ہفتوں سے شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیاعلاج تھے اور آٹھ فروری کی شب خالق حقیقی کو پیارے ہوگئے۔ ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی،علمی ،ادبی، صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button