brutel car accident in okara 704

دیپالپور،بدقسمت فیملی خوفناک حادثے کا شکار،ایک جاں بحق،دوخواتین سمیت چار افراد شدید زخمی

آج صبح صبح ہی افسوسناک حادثے نے ایک جان لے لی جبکہ اسی خاندان کے چاردیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں حادثہ اس وقت ہوا جب بصیرپور کے نواحی گاؤں نہال مہار کا رہائشی غلام مصطفی مہار اپنے دوبھائیوں اور خواتین کیساتھ دیپالپور آرہاتھا کہ اقبال پورہ کے قریب اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا گاڑی چونکہ تیز رفتاری سے آرہی تھی اس لئے کنٹرول نہ ہوسکی اور سڑک سے نیچے بری طرح لڑھکتی گئی جس کے نتیجے میں غلام مصطفی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دونوں بھائی اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئی ہیں جن کو تھصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو نازک حالت کے باعث لاہور ریفرکردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں