depalpur crime news,mun chariam mai aik shakhs qatal 817

دیپالپور،علی الصبح خون کی ہولی،ڈکیتی مزاحمت میں ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی

دیپالپور کے نواحی گاؤں منچریاں میں ڈاکوؤں عبدالرشید نامی ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ عبدالرشیدولد خوشی محمد اور وزیرعلی ولد خوشی محمددونوں بھائی غیرشادی شدہ ہیں اوروہ اپنی ملکیتی پندرہ ایکڑزمین کا ٹھیکہ وغیرہ گھر میں رکھتے تھے۔رات کوتین نامعلوم افراد دیوارپھاندکر ان کے گھر میں داخل ہوئے اورگھر کی مکمل تلاشی لیتے ہوئے بارہ لاکھ روپے لوٹ لئے جبکہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر عبدالرشید کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کابھائی وزیرعلی بھی شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں