دیپالپور،عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اظہار تشکر ریلی 179

دیپالپور،عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اظہار تشکر ریلی

اوکاڑہ ڈائری رپورٹ

ایم این اے حلقہ این اے 143راؤ محمد اجمل خان کی دیپالپور آمد پر اہلیان شہر نے اپنے محبوب لیڈر کاشاندار استقبال کیا اس تقریب کو اظہار تشکر ریلی کا نام دیا گیا جس میں حلقہ این اے 143سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا دیکھو دیکھو کون آیا شیرآیا شیر آیا کے نعروں سے گونجتی رہی ۔دیپالپور کے مرکز مدینہ چوک میں یہ ریلی ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب اور بعدازاںاوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے راؤمحمداجمل خان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت تھی جس نے ملکی ترقی کے پہئے کو جام کردیا اور عوام کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو میاں نوازشریف کے دور میں خوشحالی کی زندگی بسر کر رہے تھے وہ عمران خان کے تاریک دور میں روٹی کے ایک ایک لقمے کو ترس گئے لیکن الحمدللہ تمام سیاسی جماعتوں نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نااہل ،سلیکٹڈاور کرپٹ حکومت کو جمہوری طریقے سے نکال باہر کیا ۔انہوں نے عمران خاں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم تو کہتے تھے کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد پیش کر کے میری دعا پوری کی ،کبھی کہتا تھا یہ میرے جال میں پھنس گئے ہیں،اب میں ان کو بتاؤں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے لیکن پھر جب عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اس کو امریکی سازش ہے قرار دے کر رونا شروع کردیا لیکن اب تمھارا رونا اور واویلا کرنا بیکار ہے کیوں کہ ہر باشعور پاکستانی نواز شریف اور اس کے نظرئیے کے ساتھ کھڑا ہے اورقوم تمھارے سازش کے جھوٹے بیانئے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کرچکاہے۔

راؤمحمداجمل خان کا یہ بھی کہناتھا کہ اب پھر سے دیپالپور میں تعمیروترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگاانہوں نے اس شاندار استقبال پر دیپالپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور کی عوام کھرے کھوٹے کی خوب پہچان رکھتی ہے اور میرے شہر کے غیوراور باشعور عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ دیپالپورواقعی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے

ریلی کا مکمل احوال دیکھئے اوکاڑہ ڈائری کی اس وڈیو میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں